This Beautiful Naat “Gunahgaro ki Jab Imdad Krna” is recited by Shahrukh Qadri. In this post you will get Gunahgaro ki Jab Imdad Krna Lyrics in Urdu.
گنہگاروں کی جب امداد کرنا
مجھے بھی یا محمد شاد کرنا
🌟🌟🌟
میری فریاد سن لے سننے والے
مجھے آتا نہیں فریاد کرنا
🌟🌟🌟
سرِ محشر جو باتیں ہوں خدا سے
میرے حق میں بھی کچھ ارشاد کرنا
🌟🌟🌟
بڑی شے ہے منور یاد اُنکی
جسے آجائے انکی یاد کرنا
🌟🌟🌟