This Beautiful Naat “Khila Mere Dil ki Kali Ghous e Azam” is recited by Owais Raza Qadri. In this post you will get Manqabat Lyrics of Huzor Syeduna Abdul Qadir Jeelani (R.A).
Manqabat Ghous e Azam Lyrics
کھِلا میرے دل کی کلی غوثِ اعظم
مٹا قلب کی بے کلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
مرے چاند میں صدقے آجا اِدھر بھی
چمک اُٹھے دل کی گلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
تیرے رب نے مالک کیا تیرے جد کو
تیرے گھر سے دنیا پلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
تیرے در پہ دنیا ڈھلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
کہا جس نے “یا غوث، اَغِثنی” تو دم میں
بَر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
خبر جس کی تُو نے نہ لی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
میری روزی مجھ کو عطا کر دے آقا
تیرے در سے دنیا نے لی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
نہ مانگوں میں تجھ سے تو پھر کس سے مانگوں
کہیں اور بھی ہے چلی؟ غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
صدا گر یہاں میں نہ دوں تو کہاں دوں
کوئی اور بھی ہے گلی؟ غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
جو قسمت ہو میری بری، اچھی کر دے
جو عادت ہو بد، کر بھلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
تیرا مرتبہ اعلیٰ کیوں نہ ہو مولا
تو ہے ابنِ مولا علی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
قدم گردنِ اولیا پر ہے تیرا
ہے تو رب کا ایسا ولی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
جو ڈوبی تھی کشتی، وہ دم میں نکالی
تجھے ایسی قدرت ملی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
ہمارا بھی بیڑا لگا دو کنارے
تمہیں ناخدائی ملی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
تباہی سے ناو ہماری بچا دو
ہواے مخالف چلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
فدا تم پہ ہو جائے نُوریِ مُضطر
یہ ہے اس کی خواہش دِلی غوثِ اعظم
🌟🌟🌟