This Beautiful Naat “Shaian Lillah Ya Abdul Qadir Jilani” is recited by Famous Naat Khuwan Muhammad Owais Raza Qadri. In this post you will get Shaian Lillah Ya Abdul Qadir Lyrics in Urdu and Best Manqabat Lyrics in English and Urdu.
Shaian Lillah Ya Abdul Qadir Manqabat in Urdu
شَیئًا لِلّٰہ یا عبدالقادر
ساکِنِ بغداد یا شیخُ الجیلانی
🌟🌟🌟
کھلاتا پلاتا ہے ربِّ دو عالم
تجھے دے کے اپنی قسم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
کہیں گر نہ جاؤں خدارا سنبھالو
میرے ڈگمگائے قدم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
بہت چبھ رہا ہے خدارا نکالو
میرے دل سے تیرِ اَلم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
تمہارے ہی در کا رہوں میں بھکاری
نہیں خواہشِ تختِ جَم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
اِدھر بھی نگاہِ کرم غوثِ اعظم
کرو دور رنج و اَلم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
گھرا ہوں میں ہر سمت سے رنج و غم میں
خدارا کرم کر، کرم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
وہ رُتبہ تیرا ہے کہ جِتنے ولی ہیں
سبھی تیرے زیرِ قدم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
ہے گردن میں تیری غلامی کا پٹّا
تجھی سے ہے میرا بھرم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
تیرا ہوں میں تیرا، مرے اِس کہے کا
سرے حشر رکھنا بھرم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
مدینے سے نجدی بلا کو نکالو
کرو اُن کے سر کو قلم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
میرا ہر مرض دُور ہو جائے پیارے
کرو ایسا آ کر کے دم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
مجھے خواب میں آ کے جلوہ دکھا دو
کرو آج کی شب کرم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
نظر جب اُٹھاؤں نظر آئے مجھ کو
مدینے کا دلکش حرم غوثِ اعظم
🌟🌟🌟
جِلا پائے گا دل عبیدِ رضا کا
ذرا رکھ دو اپنا قدم غوثِ اعظم۔
🌟🌟🌟