This Beautiful Naat “Wo Shehre Mohabbat Jahan Mustafa hain” is written by Tahir Umar. In this post you will get Wo Shehre Mohabbat Lyrics in Urdu and Wo Shehre Mohabbat Jahan Mustafa hain.
Lyrics in Urdu
وہ شہر محبت جہاں مصطفی ہے وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ چاندی سی مٹی نظر میں بسانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر پہ چھوڑا تو صدیق اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے حقیقت جہاں جاں لٹانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
جہاد محبت کی اواز گونجی کہا ہنزلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر دو تو جامِ شہادت لبوں سے لگانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم تمہیں کیا بتاؤں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کہ اتنا مزہ تھا کہ پھر ٹوٹ جانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
وہ ننھا سا اصغر جو ایڑی رگڑ کر یہی کہہ رہا تھا وہ خیمے میں رو کر
اے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں میرا سر کٹانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
جو دیکھا ہے روئے جمالِ رسالت تو طاہر عمر مصطفی سے یہ بولے
بڑی آپ سے دشمنی تھی مگر اب غلامی میں آنے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟
وہ شہرِ محبت جہاں مصطفی ہے وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ چاندی سی مٹی نظر میں بسانے کو جی چاہتا ہے
🌟🌟🌟