In this post, You will get Tu Shamme Risalat Hai Lyrics, tu shamme risalat hai naat lyrics, tu shamme risalat hai Lyrics in urdu.
Tu Shamme Risalat Hai Lyrics
تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ
تو ماہ نبوت ہے اے جلوہ جاناناں۔۔۔
🌟🌟🌟
کھاتے ہیں تیرے در کا پیتے ہیں تیرے در کا
پانی ہے تیرا پانی دانہ ہے تیرا دانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
جب ساقی کوثر کے چہرے سے نقاب اٹھے
ہر دل بنے پیمانہ ہر آنکھ ہو میخانہ۔۔
🌟🌟🌟
کیوں آنکھ ملائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رخ کو چھپا بیٹھے کر کے مجھے دیوانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
جی چاہتا تحفے میں بھیجوں میں انہیں آنکھیں
درشن کے تو درشن ہوں نذرانے کا نذرانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
دنیا میں مجھے تو نے گر اپنا بنایا ہے آقا
محشر میں بھی کہ دینا یہ ہے میرا دیوانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
سنگ در جاناں پر کرتا ہوں جبیں سائی
سجدہ نہ سمجھ نجدی سر دیتا ہوں نذرانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
دل اپنا چمک اٹھے ایمان کی طلعت سے
کر آنکھیں بھی نورانی اے جلوہ جانانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
پینے کو تو میں پی لوں شرط ذرا سی ہے آقا
اجمیر کا ساقی ہو بغداد کا میخانہ۔۔۔
🌟🌟🌟
گر پڑ کے یہاں پہنچا مر مر کے اسے پایا
چھوٹے نہ الہی اب سنگ در جاناناں۔۔۔
🌟🌟🌟
سرکار کے جلووں سے روشن ہے دل نوری
تا حشر رہے روشن نوری کا یہ کاشانہ۔۔۔
🌟🌟🌟