This Beautiful Naat “Subha Taiba Mein hui Batta Hai Bara Noor ka” is written by Imam Ahmad Raza Khan Barelvi (R.A). In this post you will get Subha Taiba Mein hui Batta Hai bara Noor ka Lyrics and Naat Subha Taiba Mein hui Lyrics.
Also Read: Sarwar Kahoon Ke Malik o Maula Kahoon Tujhe
Subha Taiba Mein hui Naat Lyrics in Urdu
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا
صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا
🌟🌟🌟
باغَ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا
مست بو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا
🌟🌟🌟
تیرے ہی ماتھے رھا اے جان سہرا نور کا
بخت جاگا نور کا چمکا ستارا نور کا
🌟🌟🌟
تو ہے سایا نور کا ہر عضو ٹکڑا نور کا
سایہ کا سایہ نہ ہوتا ہے نہ سایہ نور کا
🌟🌟🌟
میں گدا تم بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا
نور دن دونا ترا دے ڈال صدقہ نور کا
🌟🌟🌟
چاند جھک جاتا جدھر انگلی اٹھاتے مہد میں
کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھلونا نور کا
🌟🌟🌟
تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا
رخ ہے قبلہ نور کا ابرو ہے کعبہ نور کا
🌟🌟🌟
وصف۔رخ میں گاتی ہیں حوریں ترانہ نور کا
قدرتی بینوں میں کیا بجتا ہے لہرا نور کا
🌟🌟🌟
تیری نسل۔پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عین نور تیرا سب گھرانا نور کا
🌟🌟🌟
شمع دل، مشکوۃ تن، سینہ زجاجہ نور کا
تیری صورت کے لئے آیا ہے سورہ نور کا
🌟🌟🌟
ناریوں کا دور تھا ، دل جل رہا تھا نور کا
تم کو دیکھا ہو گیا ٹھنڈا کلیجہ نور کا
🌟🌟🌟
پیچ کرتا ہے فدا ہونے کو لمعہ نور کا
گرد سر پھرنے کو بنتا ہے عمامہ نور کا
🌟🌟🌟
یہ جو مہر و ماہ پے ہے اطلاق آتا نور کا
بھیک تیرے نام کی ہے استعارہ نور کا
🌟🌟🌟
نزع میں لوٹے گا خاک۔ در پے شیدا نور کا
مر کے اوڑھے گی عروس۔ جاں دوپٹہ نور کا
🌟🌟🌟
انبیا اجزا ہیں تو بالکل ہے جملہ نور کا
اس علاقے سے ہے ان پے نام سچا نور کا
🌟🌟🌟
اے رضا یہ احمد۔نوری کا فیض۔نور ہے
ہو گئی میری غزل بڑھ کر قصیدہ نور کا
🌟🌟🌟