This Beautiful Naat “Nisar Teri Chehal Pehal Par Hazaron Eiden” is recited by Owais Raza Qadri. In this post you will get Nisaar Teri Chahal Pahal, Nisar Teri Chehel Pehel Par Lyrics in Urdu.
نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے کہ عرش کے چاند آرہے ہیں
جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمس تشریف لا رہے ہیں
🌟🌟🌟
زمانہ پلٹا ہے رُت بھی بدلی فلک پہ چھائی ہوئی ہے بدلی
تمام جنگل بھرے ہیں جل تھل ہرے چمن لہلہا رہے تھے
🌟🌟🌟
ہیں وجد میں آج ڈالیاں کیوں یہ رقص پتوں کو کیوں ہے شاید
بہار آئی یہ مژدہ لائی کہ حق کے محبوب آرہے ہیں
🌟🌟🌟
خوشی میں سب کی کھلی ہیں باچھیں رچی ہے شادی مچی ہے دھومیں
چرند ادھر کھلکھلا رہے ہیں پرند ادھر چہچہا رہے ہیں
🌟🌟🌟
شبِ ولادت میں سب مسلماں نہ کیوں کریں جان و مال قرباں
ابو لہب جیسے سخت کافر خوشی میں جب فیض پا رہے ہیں
🌟🌟🌟
زمانہ بھر کا یہ قاعدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گانا
تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں انہیں کے گیت ہم بھی گا رہے ہیں
🌟🌟🌟
حبیبِ حق ہیں خدا کی نعمت بِنِعْمَۃ رَبِّکَ فَحَدِّثْ
خدا کے فرمان پر عمل ہے جو بزمِ مولا سجا رہے ہیں
🌟🌟🌟
تَبارک اللہ حکومت انکی زمیں تو کیا شے ہے آسماں پر
کیا اشارے سے چاند ٹکڑے چھپا ہوا خور بُلا رہے ہیں
🌟🌟🌟
میں تیرے صدقے زمینِ طیبہ فدا نہ کیوں تجھ پر ہو زمانہ
کہ جن کی خاطر بنا زمانہ وہ تجھ میں آرام پا رہے ہیں
🌟🌟🌟
ہیں جیتے جی کے یہ سارے جھگڑے مچی جو آنکھیں تمام چھوٹے
کریم جلوہ وہاں دکھانا جہاں کہ سب منہ چھپا رہے ہیں
🌟🌟🌟
جو قبر میں اپنی ان کو پاؤں پکڑ کے دامن مچل ہی جاؤں
جو دل میں رہ کے چھپے تھے مجھ سے وہ آج جلوہ دکھا رہے ہیں
🌟🌟🌟
نکیروں پہچانتا ہوں ان کو یہ میرے آقا یہ میرے داتا
مگر تم ان سے تو اتنا پوچھو یہ مجھ کو اپنا بتا رہے ہیں
🌟🌟🌟
خدا کے وہ ہیں خدائی ان کی رب ان کا مولا وہ سب کے آقا
نہیں خدا تک رسائی ان کی جو ان سے نا آشنا رہے ہیں
🌟🌟🌟
تمام دنیا ہے مِلک جن کی ہے جَو کی روٹی خوراک ان کی
کبھی کھجوروں پر ہے گزارا کبھی چھوارے ہی کھا رہے ہیں
🌟🌟🌟
پھنسا ہے بحرِ الم میں بیڑا پئے خدا نا خدا سہارا
اکیلا سالکؔ ہیں سب مخالف ہمومِ دنیا ستا رہے ہیں
🌟🌟🌟