This Beautiful Naat “Mera tou hy hi Sahara” is written by Ali Zubair Madni. In this post you will get New Manqabat Imam e Hussain & Manqabat Karbala.
New Manqabat Imam Hussain R.A
مرا تو ہے ہی سہارا حسینؑ تیرا نام
سہاروں نے بھی پکارا حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
جہاں سے صاف نظر آتی ہے عدو کی سپاہ
ہے وہ بلند مِنارہ حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
اگر اُترتی وحی کربلا کے بعد کوئی
قرآں کا ہوتا سپارہ حسین تیرا نام
🌟🌟🌟
یہ گولیوں کے مقابل جو سنگ اُٹھاتے ہیں
ہے ان کا حوصلہ سارا حسین تیرا نام
🌟🌟🌟
یہ ظلم مٹ کے رہے گا یہ شب بھی ہوگی تمام
اِس اَمرکاہے اشارہ حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
فضائے جبر میں مظلوم گھُٹ کے مر جاتا
مگر خدا نے اُتارا حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
جو لے کے جاتا ہے مقتل کی سمت وارفتہ
وہ آسرا ہے ہمارا حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
کہ صرف کلمہ ضمانت نہیں ہے ایماں کی
بتاگیا یہ نظارا حسین تیرا نام
🌟🌟🌟
یہ کہکشائیں ہوں اربوں، ہوں آسماں کھربوں
ہر آسماں کا ستارہ حسینؑ تیرا نام
🌟🌟🌟
بشکلِ تمغہ سجایا ہوا ہے سینے پر
علی زبیر کو پیارا حسین تیرا نام
🌟🌟🌟