This Beautiful Naat “Mujhe Dar Pe Phir Bulana” is written by Molana Ilyas Attar Qadri. In this post, You will get mujhe dar pe phir bulana madani madine wale lyrics, mujhe dar pe phir bulana madani madine wale naat lyrics and mujhe dar pe phir bulana Lyrics in urdu.
Mujhe Dar Pe Phir Bulana Lyrics in Urdu
مجھے دَر پہ پھر بُلانا مَدنی مدینے والے
مَئے عِشق بھی پِلانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِری آنکھ میں سمانا مَدنی مدینے والے
بنے دِل تِرا ٹھکانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِری جبکہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی
مِرے خواب میں تُو آنا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مجھے غم ستارہے ہیں مِری جان کھا رہے ہیں
تمہیں حوصَلہ بڑھانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرے سب عزیز چُھوٹیں مِرے دوست بھی گو رُوٹھیں
شہا تم نہ رُوٹھ جانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
میں اگرچِہ ہوں کمینہ تِرا ہوں شہِ مدینہ
مجھے قدموں سے لگانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِرے در سے شاہ بہتر ترے آستاں سے بڑھ کر
ہے بَھلا کوئی ٹِھکانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِرا تُجھ سے ہوں سُوالی شہا پھیرنا نہ خالی
مجھے اپنا تُو بنانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
یہ مریض مَر رہا ہے تِرے ہاتھ میں شِفا ہے
اے طبیب! جلد آنا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تُو ہی انبیا کا سَروَر تُو ہی دو جہاں کا یَاوَر
تُو ہی رَہبرِ زمانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تُو ہے بیکسوں کا یَاوَر اے مِرے غریب پروَر
ہے سخی تِرا گھرانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تُو خدا کے بعد بِہتر ہے سبھی سے میرے سروَر
تِرا ہاشِمی گھرانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِری فَرش پر حُکومت تِری عَرش پر حُکومت
تو شَہَنشَہِ زمانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِراخُلق سب سے بالا تِرا حُسن سب سے اعلیٰ
فِدا تجھ پہ سب زمانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
کہوں کِس سے آہ! جاکر سُنے کون میرے سرور
مِرے دَرد کا فَسانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
بَعَطائے ربِّ حاکم تُو ہے رِزق کا بھی قاسِم
ہے تِرا سب آب و دانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
میں غریب بے سہارا کہاں اور ہے گزارہ
مجھے آپ ہی نبھانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
یہ کرم بڑا کرم ہے تِرے ہاتھ میں بھرم ہے
سرِ حشر بخشوانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
کبھی جَو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی
تِرا ایسا سادہ کھانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
ہے چٹائی کا بِچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا
کبھی ہاتھ کا سِرہانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِری سَادَگی پہ لاکھوں تِری عاجِزی پہ لاکھوں
ہوں سلام عاجِزانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرے شاہ! وقتِ رخصت مجھے میٹھا میٹھا شربت
تِری دید کا پِلانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِلے نَزع میں بھی راحت رہوں قَبر میں سلامت
تُو عَذاب سے بچانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
گُھپ اندھیری قَبر میں جب مجھے چھوڑ کر چلیں سب
مِری قَبر جگمگانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
پسِ مَرگ سَبز گنبد کی حُضُور ٹھنڈی ٹھنڈی
مجھے چھاؤں میں سُلانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
اے شَفیعِ روزِ محشر! ہے گُنہ کا بوجھ سَر پر
میں پھنسا مجھے بچانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرے وَالِدین محشر میں گو بُھول جائیں سَروَر
مجھے تم نہ بھول جانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
شہا! تِشنگی بڑی ہے یہاں دُھوپ بھی کڑی ہے
شہِ حَوضِ کوثر آنا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مجھے آفَتوں نے گھیرا، ہے مُصیبتوں کا ڈَیرا
یانبی مَدد کو آنا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِرے دَر کی حاضِری کو جو تڑپ رہے ہیں اُن کو
شہا! جلد تو بلانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
کوئی اِس طرف بھی پَھیرا ہو غموں کا دُور اندھیرا
اے سراپا نور! آنا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
کوئی پائے بَخت وَرگر ہے شَرَف شہی سے بڑھکر
تِرے نَعلِ پاک اُٹھانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرا سینہ ہو مدینہ مِرے دِل کا آبگینہ بھی
مدینہ ہی بنانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
اے حبیبِ ربِّ باری ہے گُنہ کا بوجھ بھاری
تمہِیں حشر میں چُھڑانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِری عادتیں ہوں بہتر بنوں سُنَّتوں کا پیکر
مجھے مُتَّقی بنانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
شہا!ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں
تری سنّتیں سکھانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِرے نام پر ہو قرباں مِری جان، جانِ جاناں
ہو نصیب سَر کٹانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
تِری سنَّتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر
چلے تو گلے لگانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
ہیں مُبلِّغ آقا جتنے کرو دُور ان سے فتنے
بُری موت سے بچانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ
اِنہیں خُلد میں بسانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِرے جس قَدَر ہیں اَحباب انہیں کردیں شاہ بیتاب
ملے عِشق کا خزانہ مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مِری آنیوالی نسلیں ترے عشق ہی میں مچلیں
انہیں نُون و نجم کا نشانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مَئے نہ بھولوں بھول کر بھی یا اللہ! مجھے بھی
میرے موت کا گھنا بَنانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟
مَئے نہ بھولوں بھول کر بھی یا اللہ! مجھے بھی
میرے موت کا گھنا بَنانا مَدنی مدینے والے
🌟🌟🌟