This Beautiful Naat “Muhammad Mazhare Kamil Hai Haq ki Shan e Izzat Ka” is written by Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan (R.A). In this post you will get muhammad mazhar e kamil naat lyrics & muhammad mazhar e kamil Lyrics in Urdu.
ALSO CHECK: Muhammad Mazhar e Kamil Lyrics in English
Lyrics in Urdu
محمد مظہرِ کامل ہے حق کی شانِ عزت کا
نظر آتا ہے اس کثرت میں کچھ اندازِ وحدت کا
🌟🌟🌟
یہی ہے اصلِ عالمِ مادہ، ایجادِ خلقت کا
یہاں وحدت میں برپا ہے عجب ہنگامۂ کثرت کا
🌟🌟🌟
گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا
خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا
🌟🌟🌟
گناہ مغفور، دل روشن، خنک آنکھیں، جگر ٹھنڈا
تعالٰی اللہ ماہِ طیبہ، عالم تیری طلعت کا
🌟🌟🌟
نہ رکھی گل کے جوشِ حسن نے گلشن میں جا باقی
چٹکتا پھر کہاں غنچہ کوئی باغِ رسالت کا
🌟🌟🌟
بڑھا یہ سلسلہ رحمت کا دورِ زلفِ والا میں
تسلسل کلی کوسوں رہ گیا آشیانۂ ظلمت کا
🌟🌟🌟
صفِ ماتم اٹھے، خالی ہو زنداں، ٹوٹیں زنجیریں
گناہگارو! چلو مولا نے در کھولا ہے جنت کا
🌟🌟🌟
سکھایا ہے یہ کس گستاخ نے آئینہ کو یا رب
نظارہ روئے جاناں کا بہانہ کرکے حیرت کا
🌟🌟🌟
ادھر امت کی حسرت پر، ادھر خالق کی رحمت پر
نرالا طور ہوگا گردشِ چشمِ شفاعت کا
🌟🌟🌟
بڑھیں اس درجے کی موجیں، کثرتِ افضالِ والا کا
کنارہ مل گیا اس نہر سے دریأ وحدت کا
🌟🌟🌟
خمِ زلفِ نبی ساجد ہے محرابِ دو اَبرو میں
کہ یا رب تو ہی والی ہے سیاہ کارانِ امت کا
🌟🌟🌟
مدد اے جوششِ گریہ بہا دے کوہ اور صحرا
نظر آ جائے جلوۂ بے حجاب اس پاک تربت کا
🌟🌟🌟
یقین ہے وقتِ جلوہ لغزشیں پائے نگہ پائے
ملے جوشِ صفائے جسم سے پابوسِ حضرت کا
🌟🌟🌟
یہاں چھڑکا نمک واں مرہمِ کافور ہاتھ آیا
دلِ زخمی نمک پروردہ ہے کس کی ملاحت کا
🌟🌟🌟
الٰہی! منتظر ہوں وہ خرام ناز فرمائیں
بچا رکھا ہے فرش آنکھوں نے کم خوابِ بصارت کا
🌟🌟🌟
نہ ہو آقا کو سجدہ آدم و یوسف کو سجدہ ہو
مگر سدِّ ذرائع داب ہے اپنی شریعت کا
🌟🌟🌟
زبانِ خار کس کس درد سے ان کو سناتی ہے
تڑپنا دستِ طیبہ میں جگرِ افگارِ فرقت کا
🌟🌟🌟
سرہانے ان کے بسمل کے یہ بے تابی کا ماتم ہے
شہِ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا
🌟🌟🌟
جنہیں مرقد میں تا حشر امتی کہہ کر پکارو گے
ہمیں بھی یاد کرلو اُن میں صدقہ اپنی رحمت کا
🌟🌟🌟
وہ چمکیں بجلیاں یا رب! تجلیۂ جاناں سے
کہ چشمِ طور کا سرمہ ہو دل مشتاق رؤیت کا
🌟🌟🌟
رضائے خستہ جوشِ بحرِ عصیاں سے نہ گھبرانا
کبھی تو ہاتھ آ جائے گا دامن ان کی رحمت کا
🌟🌟🌟