This Beautiful Naat “Phir Karam Hogya main Madine” is written by Al Haj Owais Raza Qadri. In this post you will get Main Madine Chala Naat Lyrics.
Phir Karam Hogya Naat Lyrics in Urdu
میں مدینے چلا میں مدینے چلا
پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
کیف سا چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتا جھومتا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
ساقیا! مے پلا میں مدینے چلا
مست و بے خود بنامیں مدینے چلا
🌟🌟🌟
اشک تھمتے نہیں پاؤں جمتے نہیں
لڑکھڑاتا ہوا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
میرے آقا کا در ہو گا پیش نظر
چاہیے اور کیا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
کیا بتاؤں ملی دل کو کیسی خوشی
جب یہ مژدہ سنا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
پھر اجازت ملی جب خبر یہ سنی
دل میرا جھوم اٹھا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
مسکرانے لگی دل کی ہر ہر کلی
غنچۂ دل کھلا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
اے شجر! اے حجر! تم بھی شمس و قمر
دیکھو دیکھو ذرا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
دیکھیں تارے مجھے یہ نظارے مجھے
تم بھی دیکھو ذرا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
روحِ مضطر ٹھہر تو نکلنا ادھر
اتنی جلدی بھی کیا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
نورِ حق کے حضور اپنے سارے قصور
بخشوانے چلا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
میرے صدیق عمر ہو سلام آپ پر
اور رحمت سدا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
وہ اُحُد کی زمیں جس کے اندر مکیں
میرے حمزہ پیا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
وہ بقیع کی زمیں جس کے اندر مکیں
میرے مدنی پیا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
سبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور
پائے گا دل جلا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
گنبدِ سبز پر جب پڑے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
ان کے مینار پر جب پڑے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
منبر ِ نور پر جب اٹھے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
ہاتھ اٹھتے رہے مجھ کو دیتے رہے
وہ طلب سے سوا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
کیف سا چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتا جھومتا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
میرے گندے قدم اور ان کا حرم
لاج رکھنا خدا! میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
کیف و مستی عطا مجھ کو کر دے خدا
مانگتا یہ دعا میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
دردِ الفت ملے ذوق بڑھنے لگے
جب چلے قافلہ میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
ان کا غم چشم تر اور سوز جگر
اب تو دے دے خدا! میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
کیا کرے گا اِدھر باندھ رختِ سفر
چل عبیدؔ رضا! میں مدینے چلا
🌟🌟🌟
چل عبیدؔ رضا! میں مدینے چلا