This Beautiful Naat “Kya hi Zauq Afza” is written by Imam Ahmad Raza Khan Barelvi. In this post you will get Kya hi Zouq Afza full lyrics in Urdu & Kya hi Zauq Afza Naat Lyrics in Urdu.
Zouq Afza Full Naat Lyrics in Urdu
کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمہاری واہ واہ
قرض لیتی ہے گنہ پرہیز گاری واہ واہ
🌟🌟🌟
خامۂ قدرت کا حُسنِ دست کاری واہ واہ
کیا ہی تصویر اپنے پیارے کی سنواری واہ واہ
🌟🌟🌟
اشک شب بھر انتظارِ عفوِ اُمّت میں بہیں
میں فِدا چاند اور یُوں اختر شماری واہ واہ
🌟🌟🌟
اُنگلیاں ہیں فیض پر ٹُوٹے ہیں پیاسے جھوم کر
ندیاں پنجابِ رحمت کی ہیں جاری واہ واہ
🌟🌟🌟
نُور کی خیرات لینے دوڑتے ہیں مہر و ماہ
اُٹھتی ہے کس شان سے گردِ سواری واہ واہ
🌟🌟🌟
نیم جلوے کی نہ تاب آئے قمر ساں تو سہی
مہر اور ان تلووں کی آئینہ داری واہ واہ
🌟🌟🌟
نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہے
ناتواں کے سر پر اِتنا بوجھ بھاری واہ واہ
🌟🌟🌟
مجرموں کو ڈُھونڈتی پِھرتی ہے رَحمت کی نِگاہ
طالعِ برگَشْتہ تیری سازگاری واہ واہ
🌟🌟🌟
عرض بیگی ہے شفاعت عَفو کی سرکار میں
چھنٹ رہی ہے مجرموں کی فرد ساری واہ واہ
🌟🌟🌟
کیا مَدینہ سے صبا آئی کہ پھولوں میں ہے آج
کچھ نئی بُو بِھینی بِھینی پیاری پیاری واہ واہ
🌟🌟🌟
خود رہے پردے میں اور آئینہ عکسِ خاص کا
بھیج کر اَنجانوں سے کی راہ داری واہ واہ
🌟🌟🌟
اِس طرف رَوضہ کا نور اُس سَمْت منبر کی بہار
بیچ میں جنت کی پیاری پیاری کیاری واہ واہ
🌟🌟🌟
صدقے اس اِنعام کے قربان اس اِکرام کے
ہو رہی ہے دونوں عالَم میں تمہاری واہ واہ
🌟🌟🌟
دل سے تو نعتیں پڑھی ہیں اب عمل سے بھی پڑھو
چاہتے ہو دو جہاں میں ہو تمہاری واہ واہ
(فقیرِ اعلیٰ حضرت عبیدِ رضا)
🌟🌟🌟
پارۂ دل بھی نہ نِکلا دِل سے تحفے میں رضاؔ
اُن سگانِ کو سے اتنی جان پیاری واہ واہ
🌟🌟🌟