This Beautiful Naat “Kyun Karna Mere Dil main ho Ulfat Rasool ki” is recited by Owais Raza Qadri. In this post you will get Jannat me Leke Jayegi Ki Urdu Lyrics, Naat Lyrics in Urdu.
Kyun Karna Mere Dil main ho Lyrics in Urdu
کیوں کر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول ﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
چلتا ہوں میں بھی قافلے والوں، رُکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
پوچھیں جو دین و ایماں نکیرین قبر میں
اس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
تڑپا کے اُن کے قدموں میں مجھ کو گرا دے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
سرکار نے بُلا کے مدینہ دکھا دیا
ہوگی مجھے نصیب شفاعت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
یا رب! دکھا دے آج کی شب جلوۂ حبیب ﷺ
اک بار تو عطا ہو زیارت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
تو ہے غلام اُن کا عبیدِ رضاؔ تیرے
محشر میں ہوگی ساتھ حمایت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟
کیوں کر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول ﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
🌟🌟🌟