This Beautiful Naat “Jabeen Meri Ho Sange Dar Tumhara Ya Rasool Allah” is recited by Zohaib Ashrafi. In this post you will get Jabeen Meri ho Naat.
Jabeen Meri Ho Sange Dar in Urdu
جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہﷺ
یہی ہے ایک جینے کا سہارا یا رسول اللہﷺ
دکھا دو اپنا چہرہ پیارا پیارا یا رسول اللّٰہﷺ
خدارا جیتے جی کرلوں نظارہ یا رسول اللہﷺ
نہیں فرقت میں اب جینے کا چارا یا رسول اللہﷺ
بلا لو اپنے قدموں میں خدارا یا رسول اللہﷺ
تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہﷺ
تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہﷺ
ندامت ہے خطاؤں پر مگر نازاں ہوں قسمت پر
مرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہﷺ
زمانہ چھوٹ جائے روٹھ جائے کچھ نہیں پرواہ
نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن سے تمہارا یارسول اللہ ﷺ
نہ دنیا کی مجھے خواہش نہ عقبی کی تمنا ہے
مجھے اپنا بنا لیجئے خدارا یا رسول اللہﷺ
نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش
ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہﷺ
میں قرباں اس ادائے دستگیری پر میرے آقاﷺ
مدد کو آگئے جب بھی پکارا یا رسول اللہﷺ
بروزِ حشر میری اس یقیں کی لاج رکھ لینا
تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا یا رسول اللہﷺ
اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے
میں کہلاؤں دو عالم میں تمہارا یا رسول اللہﷺ
غلامِ احمدِ مختار یوں پہچانے جائیں گے
کہ ہوگا حشر میں بھی ان کا نعرہ یا رسول اللہﷺ
ترا در ہو، مرا سر ہو، سکونِ دل میسر ہو
پھرے کب تک یہ انجؔم مارا مارا یا رسول اللہﷺ