This Beautiful Naat “Hum Apne Nabi Pak se Yun Pyar Karenge” is Recited by Hafiz Tahir Qadri. In this post you will get Hum Apne Nabi Pak se Yun Pyar Karenge Naat Lyrics in Urdu.
Hum Apne Nabi Pak se Yun Pyar Karenge Lyrics Urdu
ہم اپنے نبی پاک سے یوں پیار کرینگے
ہر حال میں سرکار کا میلاد کرینگے
🌟🌟🌟
کچھ جَلنے والے دیکھ کے کہتے ہیں ہمیشہ
سرکار کی آمد پہ لگاتے ہو کیوں پیسہ!
یہ پیسہ تو کیا چیز ہے ہم گھر بھی لُٹا دیں
کوئی نہیں جہان میں سرکار کے جیسا
🌟🌟🌟
ہر خارجی،فسادی وطن سے بھگائیں گے
پڑھ کے دُرود سب کو میلادی بنائیں گے
لائیں گی ہم حُضور کا اسلام تخت پر
لادینّیت کے سارے بُتوں کو گِرائیں گے
🌟🌟🌟
تکلیف ہوتی ہے ، مِرچیں بھی لگتی ہیں
جب بارہویں پہ لائٹوں سے گلیاں یہ سَجتی ہیں
کیوں چِڑتا ہے تُو دیکھ کے جھنڈوں کی بہاریں
تعظیمِ نبی ہو تو سبھی اچھی لگتی ہیں
🌟🌟🌟
لالچ نہ دو ہم نامِ محمد پہ مریں گے
میلاد پہ سمجھوتہ کیا ہے،نہ کرینگے
برداشت نہ کرینگے جلوسوں پہ رُکاوٹ
میلادِ محمد کا مِشن جاری رکھیں گے
🌟🌟🌟
تعلیم پہلے دوں گا محمد کے جشن کی
تہذیب سِکھاؤنگا محمد کے جشن کی
ورثے میں چھوڑ جاؤں گا میلاد کی لگن
میرے بھی بچے جشنِ ولادت منائیں گے
🌟🌟🌟
ہم اپنی محبت کا یوں اعلان کریں گے
ہم جشنِ محمد پہ فِدا جان کریں گے
میلاد کی ریلی و جلوسوں میں لے جا کر
اولاد بھی سرکار پہ قُربان کریں گے
🌟🌟🌟
قیمت جہاں میں اپنی اُجَاگَر گِراؤگے
آقا کو چھوڑ کر کبھی عزت نہ پاؤگے
مضبوط کر لو رشتہ نبی سے تو جِیو گے
رشتہ نبی سے توڑو گے تو ٹوٹ جاؤگے
🌟🌟🌟