This Beautiful Naat “Farishte Jiske Zahir Hai” is written by Akhtar Raza Khan (R). In this post you will get farishte jiske zahir hai urdu lyrics and farishte jiske zahir hai lyrics urdu.
Farishte Jiske Zahir hai Urdu
فِرشتے جس کے زائر ہیں مدینے میں وہ تُربت ہے
یہ وہ تُربت ہے جِس کو عرشِ اعظم پر فضیلت ہے
🌟🌟🌟
بَھلا دشتِ مدینہ سے چمن کو کوئی نِسبت ہے
مدینے کی فضا رشک بہارِ باغِ جنت ہے
🌟🌟🌟
مدینہ گر سلامت ہے تو پھر سب کچھ سلامت ہے
خدا رکھے مدینے کو اسی کا دم غنیمت ہے
🌟🌟🌟
مدینہ ایسا گلشن ہے جو ہر گلشن کی زِینت ہے
بہارِ باغِ جنت بھی مدینے کی بدولت ہے
🌟🌟🌟
مدینہ چھوڑ کر سیر جِناں کی کیا ضرورت ہے
یہ جنت سے بھی بہتر ہے یہ جِیتے جی کی جنت ہے
🌟🌟🌟
ہمیں کیا حق تعالیٰ کو مدینے سے محبت ہے
مدینے سے محبت اُن سے اُلفت کی علامت ہے
🌟🌟🌟
گدا گر ہے جو اس گھر کا وہی سلطان قِسمت ہے
گدائی اس درِ والا کی رشکِ بادشاہت ہے
🌟🌟🌟
جو مُستغنی ہوا ان سے مقدر اس کا خیبت ہے
خلیل اللہ کو ہنگام محشر ان کی حاجت ہے
🌟🌟🌟
الٰہی وہ مدینہ کیسی بَستی ہے دِکھا دینا
جہاں رحمت بَرستی ہے جہاں رحمت ہی رحمت ہے
🌟🌟🌟
مدینہ چھوڑ کر جنت کی خوشبو مِل نہیں سکتی
مدینے سے محبت ہے تو جنت کی ضَمانت ہے
🌟🌟🌟
زمیں میں وہ محمد ہیں وہ احمد آسمانوں میں
یہاں بھی اُن کا چرچا ہے وہاں بھی اُن کی مِدحت ہے
🌟🌟🌟
یہاں بھی اُنکی چَلتی ہے وہاں بھی اُنکی چَلتی ہے
مدینہ راجدھانی ہے دو عالم پر حُکومت ہے
🌟🌟🌟
غضب ہی کردیا اخترؔ مدینے سے چلے آئے
یہ وہ جنت ہے جِس کی عرش والوں کو بھی حاجت ہے
🌟🌟🌟
مدینہ چھوڑ کر اخترؔ بَھلا کیوں جائیں جَنت کو
یہ جنت کیا ہر اِک نعمت مدینے کی بَدولت ہے
🌟🌟🌟