This Beautiful Naat “Dare Nabi Par Para Rahon Ga” is recited by Zulfiqar Ali Hussaini. In this post you will get naat dare nabi par para rahon ga lyrics and dare nabi par para rahon ga lyrics.
Dare Nabi pr Urdu
در نبی پہ پڑا رہوں گا، پڑے رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہو گا
🌟🌟🌟
خلاف معشوق کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہو گا
خدا بھی ہو گا ادھر اے دل جدھر وہ عالی مقام ہوگا
🌟🌟🌟
کئے ہی جاوں گا عرض مطلب ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
نہ شام مطلب کی صبح ہو گی نہ یہ فسانہ تمام ہو گا
🌟🌟🌟
جو دل سے ہے مائل پیمبر، یہ اس کی پہچان ہے مقرر
کہ ہر دم اس بے نوا کے لب پر درود ہوگا سلام ہوگا
🌟🌟🌟
اسی توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جلا رہی ہے
نگاہ لطف و کرم نہ ہوگی، تو مجھ کو جینا حرام ہوگا
🌟🌟🌟
ہوئی جو کوثر پہ باریابی تو کیف کی تیرے دھج یہ ہوگی
بغل میں مینا، نظر میں ساقی خوشی سے ہاتھوں میں جام ہوگا
🌟🌟🌟