This Beautiful Naat “Ahle Nazar Ki Aankh ka Tara Ali Ali Lyrics” is written by Azam Chishti (R.A). In this post you will get Mola Ali Manqabat Lyrics.
Ahle Nazar Ki Aankh ka Tara Lyrics
علی علی ہر دم علی علی
🌟🌟🌟
صدیق کا دلبر حیدر
فاروق کا پیارا حیدر
عثماں کا دلارا حیدر
ہم سب کا پیارا حیدر
🌟🌟🌟
اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی
🌟🌟🌟
رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں
میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی
🌟🌟🌟
اِک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہوا ہے ورد ہمارا علی علی
🌟🌟🌟
دنیا میں سب سے عالی گھرانے کے نور ہو
اس واسطے ہے نام تمہارا علی علی
🌟🌟🌟
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی
🌟🌟🌟