This Beautiful Naat “Kya Mahakte Hai Mahekne Wale” is written by “Imam Ahmad Raza Khan“. In this post you will get Kya Mahekte Hain Mahekne Wale Naat Lyrics, Kya Mahekte Hain Mahekne Wale Lyrics in Urdu.
Kya Mahekte Hain Lyrics Urdu
کیا مہکتے ہیں مہکنے والے
بو پہ چلتے ہیں بھٹکنے والے
🌟🌟🌟
جگمگا اُٹھی میری گور کی خاک
تیرے قربان چمکنے والے
🌟🌟🌟
ماہ بے داغ کے صدقے جاؤں
یوں دمکتے ہیں دمکنے والے
🌟🌟🌟
عرش تک پھیلی ہے تابِ آرز
کیا جھلکتے ہیں جھلکنے والے
🌟🌟🌟
گلِ طیبہ کی سنا گاتے ہیں
نخلِ طوبی پہ چمکنے والے
🌟🌟🌟
آسیو! تھام لو دامن ان کا
وہ نہیں ہاتھ جھٹکنے والے
🌟🌟🌟
ابرِ رحمت کے سلامی رہنا
پھلتے ہیں پودے لچکنے والے
🌟🌟🌟
ارے یہ جلوہ گاہِ جاناں ہیں
کچھ آداب بھی ہیں پھڑکنے والے
🌟🌟🌟
سننیو! ان سے مدد مانگے جاؤ
پڑے بکتے رہتے ہیں بکنے والے
🌟🌟🌟
شمعِ یادِ رُخِ جاناں نہ بُجھے
خاک ہو جائے بھڑکنے والے
🌟🌟🌟
موت کہتی ہے کہ جلوہ ہے قریب
ایک ذرا سو لیں بلکنے والے
🌟🌟🌟
ہم بھی خمھلانے سے غافل تھے کبھی
کیا ہنسا گُچھے چٹکنے والے
🌟🌟🌟
نخل سے چھُٹ کے یہ کیا حال ہوا
آہ! و پتے کھڑکنے والے
🌟🌟🌟
جب گرے منہ سوئے میخانہ تھا
ہوش میں ہیں یہ بہکنے والے
🌟🌟🌟
دیکھ او زخمِ دل آپ کو سنبھال
پھوٹ بہتے ہیں ٹپکنے والے
🌟🌟🌟
میں کہاں اور کہاں میں زاہد
یوں بھی تو چھکتے ہیں چھکنے والے
🌟🌟🌟
کفِ دریاِ کرم میں ہے رضا
پانچ فوارے چھلکنے والے
🌟🌟🌟