This Awesome Hamd + Naat “Wahi Rab Hai Jisne Tujhko” is written by Imam Ahmad Raza Khan. In this post, You will get wahi rab hai jisne tujhko lyrics, Hamd Lyrics and WAHI RAB HAI JISNE TUJHKO.
Wahi Rab Hai Jisne Tujhko Lyrics Urdu
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا, تجھے حمد ہے خدایا
🌟🌟🌟
تمہی حاکم برایا تمہی قاسم عطایا
تمہی دافع بلایا تمہیں شافع خطایا, کوئی تم سا کون آیا
🌟🌟🌟
وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فیہ کادم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا, وہی سب سے افضل ایا
🌟🌟🌟
یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھال ڈالے ترے پایہ کانہ پایا, تجھے یک نے یک بنایا
🌟🌟🌟
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ یہ ملا ہے تم کو مَنصَب
جو گدا بنا چکے اب اُٹھو وقتِ بخشِش آیا, کرو قسمتِ عطایا
🌟🌟🌟
وَ اِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مَطلب
کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو اُن پر اپنا سایا, بنو شافعِ خطایا
🌟🌟🌟
ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خُدایا, نہ کوئی گیا نہ آیا
🌟🌟🌟
ہمیں اے رضؔا ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا, یہ نہ پوچھ کیسا پایا
🌟🌟🌟
کبھی خندہ زیر لب ہے کبھی گریہ ساری شب ہے
کبھی غم کبھی طرف ہے نہ سبب سمجھ میں آیا, نہ اسی نے کچھ بتایا
🌟🌟🌟
کبھی خاک پر پڑا ہے سر چرخ زیرِپا ہے
کبھی پیش در کھڑا ہے سر بندگی جھکایا, تو قدم میں عرش پایا
🌟🌟🌟
کبھی وہ تپک کہ آتش کبھی وہ ٹپک کہ بارش
کبھی وہ ہجو م نالِش کوئی جانے ابر چھایا, بڑی جوششوں سے آیا
🌟🌟🌟
کبھی وہ چہک کہ بلبل کبھ وہ مہک کہ خود گل
کبھی زندگی کے ارماں کبھی مرگ نو کا خواہاں
🌟🌟🌟
وہ جیا کہ مرگ قرباں وہ مواکہ زیست لایا کہے روح ہاں جلایا
کبھی گم کبھی عیاں ہے کبھی سرد گہ تپاں ہے
🌟🌟🌟
یہ تصوراتِ باطل ترے آگے کیا ہیں مشکل
تری قدرتیں ہیں کامل انہیں راست کر خدایا, میں انہیں شفیع لایا
🌟🌟🌟