This Beautiful Naat “Sirf ik Bar Srf ik bar” is recited by Hafiz Tahir Qadri. In this post you will get Hoga Beera Paar & Srf ik Bar Lyrics in Urdu.
Dil se Mustafa ko in Urdu
صرف ایک بار صرف ایک بار
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟
ہزار بار اُٹھیں گے قدم
خُدا کی طرف
بس ایک بار چلے آؤ
مصطفیٰؐ کی طرف
ایسے ہیں سرکار میرے
ایسے ہیں سرکار
🌟🌟🌟
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟
غم سبھی راحت و تسکین
میں ڈھل جاتے ہیں
جب کرم ہوتا ہے
حالات بدل جاتے ہیں
کوئی دیکھے تو کہیں
اُن کی دُہائی دے کر
عشق صادق ہو تو
پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
ایسے ہیں سرکار میرے
ایسے ہیں سرکار
🌟🌟🌟
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟
کوئی آ جائے طلب سے
بھی سوا دیتے ہیں
آئے بیمار تو ہر
دُکھ کی دوا دیتے ہیں
گالیاں دیتا ہے کوئی
تو دُعا دیتے ہیں
دشمن آ جائے تو چادر
بھی بچھا دیتے ہیں
ایسے ہیں سرکار میرے
ایسے ہیں سرکار
🌟🌟🌟
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟
دُعا کو بابِ اثر سے
گُزر کر دیکھو
درِ نبیؐ پہ خُدا کو
پکار کر دیکھو
شمّار ہو نہیں سکتے
شمّار کر دیکھو
تُم اُن سے دور ہو لیکن
وہ تم سے دُور نہیں
یقین نہ آئے تو اُن کو
پکار کر دیکھو
ایسے ہیں سرکار میرے
ایسے ہیں سرکار
🌟🌟🌟
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟
دیکھ لو دھوپ مدینے
کا پتا دیتی ہے
عشق والوں کو تو گرمی
بھی مزہ دیتی ہے
کیوں کہ سورج کی اگر
ایک کرن روزانہ
خوب دیوارِ مدینہ
کا مزہ لیتی ہے
ایسے ہیں سرکار میرے
ایسے ہیں سرکار
🌟🌟🌟
دل سے مصطفیٰؐ کو تُو پکار
ہوگا بیڑا پار
🌟🌟🌟