This beautiful Naat “Faslon Ko Takalluf” is written by “Iqbal Azeem“. In this post you will get faslon ko takalluf lyrics, faslon ko takalluf lyrics in urdu, faslon ko takalluf naat lyrics in urdu.
Faslon Ko Takalluf Lyrics in Urdu
ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے ‘ ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے
🌟🌟🌟
فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
خوداُنہیں کو پکاریں گے ہم دور سے ‘ راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے
🌟🌟🌟
میری بے نور آنکھوں پہ مت جائیے ‘ رہنمائی کی زحمت نہ فرمایئے
جب اُٹھے گی ادھر وہ نگاہِ کرم ‘ راستے تابہ منزل چمک جائیں گے
🌟🌟🌟
جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا ‘ بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
سر جھکانے کی فرصت ملے گی کسے خود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے
🌟🌟🌟
اے مدینے کے زائر خدا کے لئے داستان سفر مجھ کو یوں مت سنا
بات بڑھ جائے گی ‘ دل تڑپ جائے گا ‘ میرے محتاط آنسو چھلک جائیں گے
🌟🌟🌟
جب چلے گی مدینہ سے ٹھنڈی ہوا‘ گھِر کے جب آئے گی اودی اودی گھٹا
ہر طرف پھول ہی پھول کھل جائیں گے ‘ بام ودر نکہتوں سے مہک جائیں گے
🌟🌟🌟
نامِ آقاﷺ جہاں بھی لیا جائے گا ‘ ذکر ان کا جہاں بھی کیا جائے گا
نور ہی نور سینوں میں بھر جائے گا‘ ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے
🌟🌟🌟
ان کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر ‘ کس مسافر کو کتنا ہے شوقِ سفر
ہم کو اقبؔال جب بھی اجازت ملی ‘ ہم بھی آقاؐ کے دربار تک جائیں گے
🌟🌟🌟